تھانہ سٹی پولیس کاسول کپڑوں
میں چھاپہ اہل علاقہ نے اہلکاروں کو چور سمجھ کر ڈنڈے برسادئیے
تھانہ سٹی پولیس کاسول کپڑوں میں چھاپہ اہل علاقہ نے اہلکاروں کو چور
سمجھ کر ڈنڈے برسادئیے
مانسہرہ تھانہ سٹی پولیس کے اہلکاروں نے سول کپڑوں میں ملزم کی گرفتاری کے لیئے رات کی تاریکی میں گاؤں پوٹھا میں چھاپہ مارا، اہل علاقہ نے سول کپڑوں میں ملبوس اہلکاروں کو چور سمجھ نوجوانوں کی درگت بناڈالی، پولیس نے ملزم پارٹی کے پڑوسی پینسٹھ سالہ بزرگ شہری کو گرفتار کرلیا، چار معذور بچوں کے باپ اور گھر کے واحد کفیل کی گرفتاری کے بعد اہل خانہ فاقے کا شکار، گرفتار بے گناہ شخص کی بیوی اور بچوں کو ڈی پی او مانسہرہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق مانسہرہ کے نواحی علاقے اور تھانہ سٹی مانسہرہ کی حدود میں واقع گاؤں پوٹھا کے رہائشی پیسنٹھ سالہ ٹیکسی ڈرائیور سید عاشق شاہ کی اہلیہ نے اپنے معذور بچوں کے ہمراہ میڈیاکو بتایا کہ چند روز قبل ہمارے پڑوس میں واقع گھر میں رات کی تاریکی میں تھانہ سٹی مانسہرہ کے اہلکاروں نے ملزم کی گرفتاری کے لیئے چھاپہ مارا، چھاپہ مار ٹیم سول کپڑوں میں ملبوس تھی چھاپے والے گھر سے چور چور کی آواز سن کر اردگرد کے لوگ جمع ہوگئے اور پولیس اہلکاروں کو چور سمجھ کر ڈنڈوں سے مارا، اگلے روز صبح دس بجے کے قریب پوٹھا گاؤں میں پہنچی اور چھاپے مارے، اس دوران پولیس اہلکاروں پر حملہ کرنے والے لوگ فرار ہوچکے تھے پولیس کو جب کوئی اور نہ ملا تو پہلے میرے معذور بیٹے کو اٹھا لیا پھر اسے چھوڑ کر میرے شوہر سید عاشق شاہ کو گرفتارکرکے لے گئی اور ذیردفعہ تین سو سنتیس کا مقدمہ درج کرکے اس کو جیل میں بھیج دیا ، میرا شوہر بالکل بے گناہ ہے اور ہمارے گھر کا واحد کفیل ہے میرے تین بیٹے اور ایک بیٹی معذور ہے شوہر ٹیکسی چلا کر گھر کی خرچہ چلاتا تھا اس کی گرفتاری کی وجہ سے ہمارے گھر میں فاقے ہورہے ہیں میں ڈی پی او مانسہرہ اور ڈی آئی جی ہزارہ سے اپیل کرتی ہوں کہ میرے بے گناہ شوہر کو رہا کیا جائے اور ہمیں انصاف دیا جائے

No comments:
Post a Comment
Thank you for contacting us, we will response ASAP