خطرناک وائرس سے ایوب ٹیچنگ
ہسپتال کا ملازم جاں بحق
خطرناک وائرس سے ایوب ٹیچنگ ہسپتال کا ملازم جاں بحق
ایوب ٹیچنگ ہسپتال ایبٹ آباد کا ملازم خطرناک وائرس سے جاں بحق، خطرناک وائرس نے نوجوان کی جان لے لی، نواں شہر کی فضاء سوگوار، مرحوم نے پسماندگان میں دوچھوٹے چھوٹے بچے اور ایک بیوا کو چھوڑا، تفصیلات کے مطابق ایوب ٹیچنگ کمپلیکس کے کمپیوٹر آپریٹر عدنان علی مختصر علالت کے بعد اپنے خالق حقیقی سے جا ملے ، مرحوم عدنان علی چند دن پہلے ہیضے کی بیماری کا شکار ہوئے تھے، جہنیں فوری طور پر ایوب ٹیچنگ ہسپتال ایبٹ آباد منتقل کیا گیا جہاں پر دو روز زیرعلاج رہنے کے بعد عدنان علی جانبر نہ ہوسکے اور اپنے خالق حقیقی سے جاملے، ڈاکٹروں کے کہنے کے مطابق عدنان علی انتہائی خطرناک وائرس کا شکار ہوگئے تھے جس کی وجہ سے ان کے جسم کا پورا پانی ختم ہوگیا تھا اور بلڈپریشر بھی نارمل نہیں ہورہا تھا ، عدنان علی مستقل دو روز سے بے ہوش تھے اور اسی بے ہوشی کی حالت میں اپنے خالق حقیقی سے جاملے۔
مرحوم عدنان علی کی نمازجنازہ نواں شہر ایبٹ آباد میں ادا کی گئی جنازہ میں اہلیان نواں شہر کے علاوہ ایوب میڈیکل کمپلیکس کے عملے، ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل سٹاف نے بڑی تعداد میں شرکت کی، مرحوم کو نمازجنازہ کے بعد ان کے آبائی قبرستان میں دفن کردیا گیا. مرحوم انتہائی خوش اخلاق اور ملنسار نوجوان تھے مختصر عرصے میں اپنی خوش اخلاقی کی وجہ سے لوگوں کو اپنا گرویدہ بنا لیا

No comments:
Post a Comment
Thank you for contacting us, we will response ASAP