ہری پور سرائے نعمت قتل تنویر قتل کیس میں ملزم گرفتار - Haripur Today

Breaking

Wednesday 19 September 2018

ہری پور سرائے نعمت قتل تنویر قتل کیس میں ملزم گرفتار

ہری پور سرائے نعمت قتل تنویر قتل کیس میں ملزم گرفتار
ہری پور سرائے نعمت قتل تنویر قتل کیس میں ملزم گرفتار
ہری پور کے نواحی علاقے سرائے نعمت خان کی حدود میں تنویر نامی نوجوان کا قتل پسند کی شادی کا شاخسانہ نکلا،چھ ماہ قبل تنویر کے کورٹ میرج کرکے اپنا گھر بسایا تھا، مگر گزشتہ روز منظورکالونی کے رہائشی جمشید نے تنویر کو گولیوں سے چھلنی کرڈالا، ملزم کو ہری پور پولیس نے گرفتارکرلیا 
تفصیلات کے مطابق ہری پور کے تھانہ صدر کی حدود سرائے نعمت خان میں گولیوں کا نشانہ بننے والے تنویر کی میت کو مقامی پولیس نے پوسٹ مارٹم کے لیئے ہسپتال پہنچایا اور پوسٹمارٹم کرنے کے بعد میت کو لواحقین کے حوالے کردیا، اور نشاندہی کرنے پر فوری کاروائی کرتے ہوئے جمشید ولد چن ساکنہ منظور کالونی ہری پور کو گرفتارکرلیا گیا، ملزم جمشید کے مطابق یہ رشتے پر تنازعہ کا معاملہ تھا اور مقتول تنویر نے چھ ماہ قبل کورٹ میرج کرکے گھر کو بسا لیا تھا جس پر پورے خاندان کو رنج تھا پولیس نے ملزم سے آلہ قتل برآمد کرلیا ہے اور مزید تفتیش کے لیئے جسمانی ریمانڈ بھی لے لیا ہے

No comments:

Post a Comment

Thank you for contacting us, we will response ASAP

Pages