پرنسپل نے سکول کو تالا لگا
کربند کردیا، جانئیے انتہائی دلچسپ وجہ
پرنسپل نے سکول کو تالا لگا کربند کردیا، جانئیے انتہائی دلچسپ وجہ
ایبٹ آباد کے نواحی علاقہ قلندرآباد کی یونین کونسل کوٹھیالہ کے گورنمنٹ گرلز ہائر سکینڈری سکول کوٹھیالہ کی پرنسپل نے ڈیوٹی ٹائمنگ کو پورا کرنے کا انوکھا طریقہ ڈھونڈ لیا، سرکاری ٹائم ٹیبل کے اوقات کار کی سختی سے پابندی کے لیئے چھٹی کے بعد بھی ڈیوٹی ٹائم تک سٹاف کو سکول میں تالے لگا کر بند کردیا، ذرائع نے واقعہ کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا ہے کہ ہائی سکولز اور ہائر سکینڈری سکولز کے لیئے ایلمینٹری ایجوکیشن کی جانب سے جو ٹائم ٹیبل دیا گیا ہے اس کے مطابق سکول ٹائمنگ صبح ساڑھے سات جبکہ ہائر سکینڈری کلاسز کے لیئے سوا آٹھ بجے ہے جبکہ چھٹی ٹائمنگ ہائر سکینڈری کے طلبہ کے لیئے ایک بجے اور سکول طلبہ کے لیئے ایک بج کر پنتیس منٹ مقررہے اس کے مقابلے میں ٹیچرز کے لیئے حاضری ساڑھے سات بجے اور چھٹی دو بج کر بیس منٹ پر ہے مذکورہ ٹیچرز طلباء کے ساتھ ہی سکول سے چھٹی کرلیتی تھیں لیکن ایلیمنٹری ایجوکیشن نے ایک حکمنامے کے تحت ٹیچرز کو دو بج کر بیس منٹ تک انہیں سکول میں ڈیوٹی دینے کا کہا چھٹی کے بعد فارغ وقت میں سکول سے ٹیچرز کو جانے سے روکنے کے لیئے گورنمنٹ گرلز ہائر سکینڈری سکول کوٹھیالہ کی پرنسپل نے طلبہ کو چھٹی دینے کے بعد سٹاف کو کالج میں بند کرکے باہر سے تالے لگوا دیئے اور دو بج کر بیس منٹ پر تالے کھول کر ٹیچرز کو گھر جانے دیا گیا. محکمہ ایلیمنٹری ایجوکیشن کو چاہیئے کہ وہ ڈیوٹی ٹائمنگ کے دوران کام کا شیڈول بھی دے کہ ٹیچرز فارغ وقت میں تالہ بندی کا جبر سہنے کے بجائے اس وقت کو تعمیری مقاصد کے لیئے استعمال کرسکیں .

No comments:
Post a Comment
Thank you for contacting us, we will response ASAP