ہری پورتھانہ سٹی سے چند گز کے فاصلے پر چوری کی دلیرانہ واردات - Haripur Today

Breaking

Friday 21 July 2023

ہری پورتھانہ سٹی سے چند گز کے فاصلے پر چوری کی دلیرانہ واردات

 


 

 

ہری پورتھانہ سٹی سے چند گز کے فاصلے پر چوری کی دلیرانہ واردات

ہری پور (۲۲جولائی۳۲۰۲) تھانہ سٹی ہری پور سے چند گزکے فاصلہ پر چوری کی دلیرانہ واردات، نامعلوم چور گھر سے طلائی زیورات، نقدی اور دیگر سامان لے اُڑے۔ سٹی پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردیں، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تھانہ سٹی سے چند گز کے فاصلہ پر واقع فورٹ روڈ پر نامعلوم چوروں نے مقامی شہری کے گھر کی کھڑکی کاٹ کر گھر میں گھس گئے اور انتہائی سکون و آرام سے گھر میں بیٹھ کر چائے وغیرہ بنا کرپیتے رہے، بعدازاں ملزمان نے گھر میں موجود طلائی زیوارات، نقدی اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کر باآسانی فرار ہوگئے، شہر میں تھانہ سٹی ہری پور کے قریب ایسی دلیرانہ واردات پر شہری شدید عدم تحفظ کا شکار ہیں، دوسری جانب سٹی پولیس نے واقعہ کی بابت مختلف پہلووں سے تفتیش شروع کردی ہے۔

 

No comments:

Post a Comment

Thank you for contacting us, we will response ASAP

Pages