Ali Zafar sometimes harassed me and how often he harassed me Meesha Shafi Detailed Interview - Haripur Today

Breaking

Saturday, 28 April 2018

Ali Zafar sometimes harassed me and how often he harassed me Meesha Shafi Detailed Interview

علی ظفر نے مجھے کب اور کہاں کتنی بار جنسی طورپر ہراساں کیا، میشا شفیع
میشا شفیع کا تفصیلی انٹرویو

معروف گلوکارہ اور ادکارہ میشا شفیع نے کہا کہ علی ظفر کی جانب سے پہلی مرتبہ جنسی ہراسگی کا شکارہوئی تواس لیئے خاموش رہی کہ کیونکہ وہ اور علی ظفر دونوں بڑے اسٹار تھے. جن پر سب کی نظر ہوتی ہے. میشاشفیع نے اپنے ایک انٹرویو میں بتایا کہ جب علی ظفر نے پہلی مرتبہ مجھے جنسی طور پر ہراساں کیا تو میں نے اپنے شوہر محمود رحمان کو بتایا جس پر ہم نے خاموش رہنا مناسب سمجھا اس وقت میں نے سوچا کہ میں کون ہوں اور وہ کون ہے؟ آخر یہ جو ہوا وہ کہاں تک جائے گااور بالآخر میں نے اس بات کو دفن کردیا۔
میشاشفیع نے مزید بتایا کہ دوسری مرتبہ علی ظفر نے انہیں اس وقت ہراساں کیا جب وہ دونوں کنسرٹ کے سلسلے میں روم کے شہر جیم میں موجود تھے . جب میشاشفیع سے سوال کیا گیا کہ آپ ایک مرتبہ علی ظفر سے ہراساں کیئے جانے کا شکار ہوچکی تھیں تو پھر آپ نے دوبارہ ان کے ساتھ کام کرنے کے کیوں حامی بھری؟
جس پر میشاشفیع کا کہنا تھا کہ گائیکی میری روزی روٹی ہے اور میراکام مجھے مل رہا تھا میں انکار نہیں کرسکتی تھی ان کا کہنا تھا کہ میں لاہور میں اپنے بینڈ ممبرز کے ساتھ تیاری کررہی تھی اور علی ظفر کو نظرانداز کررہی تھی لیکن علی ظفر کوشش کررہے تھے کہ وہ کسی طرح مجھ سے بات چیت کرسکیں، میرے قریب آسکیں اور یہ صورت حال میرے لیئے مشکل ہورہی تھی .
صحافی: اس وقت کو علی ظفر کے ساتھ آپ کی تصاویر بھی موجود ہیں جن میں آپ کی ان کے ساتھ کافی قربت نظر آرہی ہے؟
میشاء شفیع: وہ تصاویر سب کے ساتھ ایک گیدرنگ میں لی گئیں تھیں
صحافی: آپ نے پہلے آواز نہیں اٹھائی تو اب کیسے ہمت کرلی؟
میشا شفیع : کیونکہ میں اب جواب دینے کے لیئے تیارہوں میں نے اپنے ساتھ ہونے والی ذیاتیوں کے حوالے سے لوگوں سے مشورہ کیا جس پر مجھے لگا کہ اب میں ذیادہ دیر تک خاموش نہیں رہ سکتی. میں نے دیکھا کہ اردگرد لڑکیاں اور خواتین اپنے لیئے آواز اٹھا رہی ہیں اور یہاں کی خواتین بھی اپنے حقوق کے لیئے آواز اٹھا رہی ہیں جس نے مجھے ہمت دی، حوصلہ دیا
میں ان لڑکیوں کی ہمت کو داد دیتی ہوں جنہوں نے سابق پٹاری سی ای او خالد باجوہ کے خلاف آواز بلند کی جو کہ آسان نہیں تھا کیونکہ وہ لڑکیاں کوئی خاص شخصیات نہیں تھیں. لیکن میرے لیئے اور مشکل تھا بلکہ سب کے لیئے ہی مشکل ہوتا ہے.میں نے جتنا اس بارے میں سوچا اتنا ہی مجھے احسا س ہوا کہ مجھے بھی سچائی سامنے لانی چاہیئے . اگر میں سچائی سامنے نہ لائی تو تبدیلی نہیں آسکے گی اور یہی چیز میرے اندر ہی اندر مجھے کھا رہی تھی اور میرے ضمیر پر بوجھ بڑھ رہا تھا
میشاء شفیع کا مزید کہنا تھا کہ جب میں اپنے بچوں کو ہدایات دیتی ہوں کہ جب کچھ غلط ہوتو خاموش نہیں رہنا تو پھر میں کیسے خاموش رہ سکتی تھی جبکہ مجھے پتہ تھا کہ یہ کوئی حادثہ یا بے دھیانی میں کیا گیا کام نہیں ہے
میشاشفیع نے کہا کہ ہراساں کرنا صرف ہاتھ ملانے اورگلے ملنے کی حد تک نہیں تھا بلکہ اس سے بڑھ کرتھااور ایک خاتون کو جب احساس ہوکہ اس کے ساتھ کچھ غلط ہوا ہے تو اسے پورا حق ہے کہ وہ اپنے لیئے آواز اٹھائے اور سب کو بتائے اور یہ حق کوئی چھین نہیں سکتا
میشا شفیع کا مزید کہنا تھا کہ اس سے قبل میں یہ بتانے میں شرم محسوس کرتی تھی لیکن جتنا ذیادہ میں نے لوگوں کو اس سے آگاہ کیا اتنی ہی میرے اندر طاقت بڑھتی گئی کہ میں سب کو بتاؤں. میں نے وہ کام کیا ہے جس سے مجھے خوف آتا تھا میں نے ایک اندھی چھلانگ لگائی ہے


Ali Zafar sometimes harassed me and how often he harassed me Meesha Shafi Detailed Interview
The famous singer and admire Meesha Shafi said that the Ali Zafar was silent for the first time sexually harassed because we are both a Big star. Everyone always looks at us. In his interview, Meesha Shafi said, that when Ali Zafar had sexually harassed me for the first time, I told to my husband Mehmood Rehman. On which we thought to be silent, then I thought who I am and who is he?
Finally, what will happened to it, and eventually I buried this thing. Ali Zafar further harassed her when was present in the Roman city of Rome in connection with the concert.
When  asked about Meesha Shafi to be harassed by Ali Zafar once again then Why did you agreed to work with him again?
On which Meesha Shafi Say” Singing is a was my way of income and I could not refuse. That time, I was preparing with my band members in Lahore and I try to ignore Ali Zafar, but he was trying to talk to me in some way, try to come near me and this situations was very difficult for me.
Journalist : at this time there are pictures of Ali Zafar with whom you look quite close to him?
Meesha Shafi: those photographs were taken in a party.
Journalist : Why you didn’t raise your voice before?
Meesha Shafi: because I am ready to answer now, I advised the people regarding  the things, I had with them, which I felt that I can’t remain silent for the long time.

No comments:

Post a Comment

Thank you for contacting us, we will response ASAP

Pages