ہری پور تھانہ سٹی کی حدود دربند اڈہ میں قتل - Haripur Today

Breaking

Monday 18 December 2017

ہری پور تھانہ سٹی کی حدود دربند اڈہ میں قتل

ہری پور شہر کے وسط میں اڈہ دربند جو کہ تھانہ سٹی ہری پور کی حدود میں فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا گیا. ملزم موقع سے فرار. تفصیلات کے مطابق ہری پور اڈہ دربند میں پرائیویٹ ویگن سٹینڈ کے چوکیدار مسکین شاہ ولد شاہجہاں شاہ سکنہ سکنہ چجھکہ کو ملزم ناصر ولد معروف سکنہ بیڑ نے فائرنگ کرکے قتل کردیا. مقتول اڈہ سے باہر رکشہ نمبر 8228 میں آکربیٹھاہوا تھا کہ اسی دوران ملزم ناصر پیچھے سے آیا اور فائرنگ کردی. جس سے مقتول موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا. SHO سٹی پولیس بمعہ نفری موقع پر پہنچ کر نعش کو قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیئے وویمن اینڈ چلڈرن ہسپتال میں پہنچا کر مقدمہ درج کرلیا اور تفتیش شروع کردی. سنسنی خیز انکشافات متوقع.

No comments:

Post a Comment

Thank you for contacting us, we will response ASAP

Pages