پی ایم ڈی اے کا میڈیا کے ساتھ مل کر راستہ روکیں گے
پی ایم ڈی اے فسطائی اور مسترد حکومت کا مسترشدہ کالا قانون ہے
پاکستان مسلم لیگ نواز کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے پارٹی کو پوری حرب اختلاف کے ساتھ میڈیا کے احتجاج میں شمولیت کی ہدایات کی ہیں۔ پاکستان میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی (پی ایم ڈی اے) کا میڈیا کے ساتھ مل کر راستہ روکیں گے۔ پی ایم ڈی اے فسطائی اور مستردحکومت کا مستردشدہ کالا قانون ہے۔ جو منظور ہی نہیں ہے اور نہ ہی منظور ہونے دیں گے۔ سموار کو اپنے ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ پارلیمنٹ کے باہر میڈیا کے ساتھ بھرپور یک جہتی کا اظہار کریں گے۔ پاکستان مسلم لیگ نواز کے رہنما میڈیا کے ساتھ ان کے احتجاج میں عملی طور پر شریک ہوں گے۔ انہوں نے کہا پی ایم ڈی اے کو تمام صحافتی نمائندہ تنظیمیں مسترد کرچکی ہیں۔ ان کی رائے لی گی اور نہ ہی ان تنظیموں سے مشاورت ہوئی ہے۔ مسلط شدہ حکومت کو قوانین اور فیصلے غنڈہ گردی سے مسلط نہیں کرنے دیں گے۔کالے قوانین اور اقدامات سے حکومت کا کالاسیاہ چہرہ مزید روشن نہیں ہوگا۔ یہ کالا ہی رہے گا۔ میڈیا کی زباں بندی سے آٹے، چینی، بجلی، گیس، دوائی، کھانے پینے کی اشیاء سستی نہیں ہوں گی۔ حکومت کا خیال ہے کہ وہ میڈیا کا گلا گھونٹ کر عوام میں مقبول ہوجائے گی تو یہ حماقت کی انتہا ہے
No comments:
Post a Comment
Thank you for contacting us, we will response ASAP