ہری پور ہارٹ اٹیک سے جاں بحق شخص کی نعش منڈی موڑ سے برآمد
سبزی منڈی کے قریب ارضیات سے ایک نامعلوم شخص کی نعش برآمد ہوئی جسے ظاہری طور پر کوئی زخم نہیں تھا
ہری پور (ندائے خلق) ہری پور سبزی منڈی موڑ ارضیات سے کھلابٹ کے رہائشی شخص کی نعش برآمد، لواحقین نے موت کو طبی قراردے دیا، کسی قسم کی دعویداری کرنے سے انکار، نعش ورثاء کے حوالے کردی گئی، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تھانہ سٹی کی حدود سبزی منڈی کے قریب ارضیات سے ایک نامعلوم شخص کی نعش برآمد ہوئی، جسے ظاہری طور پر کوئی زخم وغیرہ نہیں لگا ہوا تھا، بعدازاں پولیس نے متوفی کے ورثاء کی تلاش شروع کی تو معلوم ہوا کہ متوفی کھلابٹ سیکٹرنمبردو کا رہائشی محمدامین ولد فقیر محمد ہے، لواحقین نے موقع پر پہنچ کر متوفی کی شناخت کی اور پولیس کو بتلایا کہ متوفی عارضہ قلب میں مبتلا تھا اور اسکی موت ممکنہ طور پر ہارٹ اٹیک سے ہوئی ہے۔ ہماری کسی کے ساتھ کوئی عداوت یا دشمنی وغیرہ نہیں ہے۔ پولیس نے رپورٹ درج کرکے ضابطہ کی کاروائی مکمل کرنے کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کردی۔ جو اسے آبائی علاقہ کھلابٹ لے گئے۔ واضح رہے کہ ایک روز قبل کھلابٹ میں بھی ارضیات سے ایک نعش برآمد ہوئی تھی جس کے ورثاء نے بھی اسے طبی موت قراردیا تھا
No comments:
Post a Comment
Thank you for contacting us, we will response ASAP