ہری پور متعدد افغانیوں کے پاس پاکستانی شناختی کارڈز کا انکشاف - Haripur Today

Breaking

Tuesday, 14 September 2021

ہری پور متعدد افغانیوں کے پاس پاکستانی شناختی کارڈز کا انکشاف

 

ہری پور متعدد افغانیوں کے پاس پاکستانی شناختی کارڈز کا انکشاف

شہر وگردونواح میں کیمپوں میں اکثر افغانیوں کے پاس جعلی شناختی کارڈ اور انتقالات موجود ہیں

ضلع ہری پور میں مقیم اکثر افغانیوں کے پاس پاکستانی قومی شناختی کارڈ ہونے کا انکشاف، روزنامہ جیوہزارہ ہری پور کی جانب سے کئے گئے ایک سروے میں انکشاف ہوا ہے کہ ہری پور سٹی اور کھلابٹ، پنیاں کیمپ، کانگڑہ کالونی، کوٹ نجیب اللہ اور دیگر کئی علاقوں میں اکثر ایسے افغانی باشندے رہتے ہیں جن کے پاس پاکستانی قومی شناختی کارڈز اور جعلی انتقالات اور جعلی دستاویزات موجود ہیں اور وہ خود کو پاکستانی ظاہر کرتے ہیں، عوامی حلقوں کی جانب سے پاکستانی سیکورٹی اداروں کو بارہا آگاہ کیا گیا اور نادرا ریکارڈ بھی دکھایا گیا، لیکن بااثر شخصیات کی پشت پناہی کی وجہ سے ان کے خلاف کوئی ایکشن نہ لیا جاسکا، دوسری طرف دیکھا جائے تو پاکستان میں بڑھتے ہوئے جرائم میں لازمی کوئی نہ کوئی افغانی باشندہ ہوتا ہے جوکہ کم اجرت وصول کرکے پاکستانی شہریوں کو ٹارگٹ کرتے ہیں، یہ اجرتی پیشہ ور لوگ اقدام قتل اور دیگر جرائم کا ارتکاب کرکے روپوش ہوجاتے ہیں اور کچھ عرصہ باڈر کراس کرکے افغانستان پہنچ جاتے ہیں واپسی پر پاکستانی کارڈ کا استعمال کرکے دیگر جرائم کے مرتکب ہوتے ہیں۔

No comments:

Post a Comment

Thank you for contacting us, we will response ASAP

Pages